ساہیوال، ڈاکٹر سمیت تین افراد سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے

ساہیوال(این این آئی) ڈاکو طالب علم،میڈیکل کالج پروفیسر اور کلرک سے دو لاکھ60ہزار روپے کی نقدی،موبائل ،لیپ ٹاپ اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ساہیوال تھانہ فرید ٹائون کے قریب ایک طالب علم ذیشان احمد سے موبائل مالیت44ہزار روپے دو ڈاکو چھین کر فرار ہوگئے۔میڈیکل کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد حسام ارحم فتح شیر کالونی دوست سے ملنے کار میں آئے تو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے انکی کار کا شیشہ توڑ کر کنپٹی پر پسٹل رکھ کر نقدی دس ہزار روپے اور لیپ ٹاپ مالیت دو لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔چک90۔نو ایل میں پرائیویٹ کمپنی کے کلرک عمران امجد کو پستول دکھا کر دو ڈاکوئوں نے نقدی دس ہزار روپے ،موبائل اور موٹر سائیکل نمبر4647۔ایس ایل ایم چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس فرید ٹائون،فتح شیر اور غلہ منڈی نے تین مقدمات ذیشان احمد،ڈاکٹر محمد حسام رحم اور عمران امجد کی مد عیت میں356اور392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں