ساہیوال، پولیس کے رویے سے تنگ سیکیورٹی گارڈ کی خودکشی

ساہیوال(این این آئی) ساہیوال کے نواحی چک49۔جی ڈی میں پولیس نور شاہ کے رویہ سے تنگ آکر زرعی بینک کے سیکیورٹی گارڈ محمد امین گلے میں پھندا ڈال کر درخت سے جھول گیا اور جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق زرعی بینک کے55سالہ گارڈ محمد امین نے چند روز قبل بارش کے دوران ایک خاتون کو بینک میں اپنی ڈیوٹی کے دوران چھٹی کے دن پناہ دے دی ۔جس کا پولیس نے غلط رنگ دیا اور جھوٹا مقدمہ درج کر دیا اور پھر پولیس ملازمین نے بینک میں ملازمت سے چھٹی کرا دی اور پولیس مزید اسے حیلے بہانوں سے تنگ کر تی رہی ۔جس پر دلبرداشتہ ہو کر سیکیورٹی گارڈ محمد امین نے پھانسی لے کر جان دے دی۔پولیس نور شاہ نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں