ساہیوال، بجلی کے ہوش رُبا بلز کے خلاف مظاہرہ، شہباز شریف گھر جاؤ

ساہیوال(ایس این این) واپڈا میپکو کی طرف سے بجلی کے بلزمیں ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف ڈسپنسری روڈ،پاکپتن چوک ،چک132۔نو ایل اور چک136۔نو ایل سے شہریوں اور دیہاتیوں کے سینکڑوں مظاہرین نے احتجاج جلوس نکالے اور سر کل آفس میں مظاہرے کیے ۔مظاہرین نے مہنگائی کے اس دور میں پانچ ہزار سے دس،دس ہزار روپے دس یونٹ بجلی کے بلوں پر سپر ٹیکس عائد کر نے کے نام پر صارفین کا استحصال بند کرو کے نعرے لگائے گئے ۔مظاہرین نے وزیر اعظم شہباز شریف پر الزام لگایا کہ ایک طرف بلند و بانگ دعوے ٹیلی ویژن پر آکر کر تے ہیں کہ ہم پٹرولیم مصنوعات میں آج کمی کریں کر رہے ہیں لیکن وفاقی حکومت کا ادارہ وزیرا عظم کی تقریر سے چند منٹ کے بعد عوام پر پٹرول بم گرا دیتا ہے۔مظاہرین نے وزیرا عظم کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ اگر ادارے آپ کے کنٹرول میں نہیں رہے اور آپ کا حکم نہیں مانتے تو آپ اپنی ناکامی کا اعتراف کر تے ہوئے استعفیٰ دے کر عوام میں آجائیں اور ظالمانہ ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف عوام کی صفوں میں شامل ہو کر عوام کی آواز بن جائیں ۔واپڈا حکام کی طرف سے مظاہرین کو اوور بلنگ کے مکمل تدارک کی یقین دہانی کے بعد پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں