ساہیوال(بیورورپورٹ) طالب علموں کا ریلی نکا ل کر چھٹی کروانے کیلئے نجی سکول پر دھاوا‘ 3طالب علم گرفتار‘ مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق 6ستمبر یوم دفاع کے نام پر طالبعلموں نے موٹرسائیکلوں پر ریلی نکالی اور فتح شیر کالونی میں نجی سکول میں چھٹی کرانے کیلئے دھاوا بول دیا جس پر سکول انتظامیہ نے پولیس کو اطلا ع کردی اور پولیس نے فوری پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے 3طالبعلم عمر ‘علی حسن اور نقاش کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر فرارہوگئے۔ پولیس تھانہ فتح شیر نے 10نامعلوم ملزمان سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments