گجرات کو پنجاب کا دسواں ڈویژن بنانے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(ایس این این) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اپنے آبائی شہر کو ڈویژن کا درجہ دلوا دیا ۔ محکمہ ریونیو نے گجرات کو ڈویژن کا درجے دینے کا مراسلہ جاری کردیا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ضلع گجرات کو ڈویژن کا درجہ دیدیا ، گورنر پنجاب نے منظوری دیکر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ گجرات ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر گجرات ہو گا جبکہ ڈویژن میں 3 اضلاع گجرات ، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد شامل ہیں ۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا آبائی علاقہ گجرات ہے اور وہ پی پی 30 گجرات 3 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں