ساہیوال، شاگردوں نے استاد کو 4 لاکھ روپے کا چُونا لگا دیا

ساہیوال(این این آئی) سکیم نمبر2فریدٹاؤن میں ایک سکول ٹیچر کاظم رضا کو شاگرد طالب علموں نے چار لاکھ روپے کا چونا لگا دیا۔واقعات کے مطابق محمد افضال وغیرہ چار طالب علم اپنے استاد کے گھر آئے اور جاتے ہوئے استاد کاظم رضا کے چار لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے۔پولیس فرید ٹاؤن نے استاد کاظم رضا کی مد عیت میں مقدمہ زیر دفعہ 406 ت پ درج کر کے ایک طالب علم محمد افضال کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں