ساہیوال، کم سن طالبہ کو اغوا کرنے والا امام مسجد گرفتار

ساہیوال(این این آئی) ساہیوال کے نواحی چک134۔نائن ایل سے گر لز ہائی سکول کے گیٹ سے نویں جماعت کی طالبہ کرن کو اغوا کر کے لے جاتے ہوئے امام مسجد مولوی عرفان کو دیہاتیوں نے رنگے ہاتھوں قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ۔دیہاتیوں نے امام مسجد مولوی عرفان کی ٹھکائی بھی کی اور اسکی ایک مونچھ اور بھنویں بھی موند ڈالی۔بتایا گیا ہے کہ آبادی ماچھیاں 135۔نو ایل کے یعقوب کا بیٹا عاقب موٹر سائیکل پر اپنی بہن کرن کو سکول کے گیٹ پر اتار کر آگیا تو ملزم مولوی عرفان نے طالبہ کرن کو سکول سے اسکے والد کا ہارٹ اٹیک ہونے کا بہانہ بنا کر بلوا لیا اور موٹر سائیکل پر طالبہ کولے جاتے ہوئے دیہاتیوں نے پکڑ لیا۔پولیس غلہ منڈی نے امام مسجد کو حراست میں لے لیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔طالبہ کے باپ یعقوب نے مقدمہ کے اندراج کے لئے د ر خواست جمع کر وا دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں