سلیپر بس حادثے میں ساہیوال کا نوجوان بھی جاں بحق

ساہیوال(ایس این این) کراچی سے لاہور جانے والی نجی کمپنی بس کو پیش آنے والے حادثے میں ساہیوال کا نوجوان بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔ نجی کمپنی کی سلیپر بس جو آج کراچی سے لاہور جا رہی تھی ساہیوال گورنمنٹ کالج کے پروفیسر اکرام اللہ کا نوجوان صاحب زادہ بھی اس میں سوار تھا جو بس اور آئل ٹینکر کے حادثے میں زندگی کی بازی ہار گیا۔ اطلاعات کے مطابق نجی کمپنی کی بس اور آئل ٹینکر کے حادثے میں آج 20 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں