چیچہ وطنی، ڈی پی ایس اولڈ سٹوڈنٹس یونین کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب

چیچہ وطنی( تحصیل رپورٹر) ڈویژنل پبلک سکول چیچہ وطنی میں اولڈ ڈی پی ایسینز یونین کے زیر اہتمام پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا.

تقریب میں وائس پرنسل مدثر رضوان ، اساتذہ اور اولڈ سٹوڈنٹس یونین کے عہدے داران نے کیک کاٹا اور پاکستان کی خوش حالی اور ترقی کے لیے دعائیں کیں.

اس موقع پر ادارے کے طالب علم علی امام کی نا گہانی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا. شرکاء نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے وائس پرنسپل نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے طلبا پر زور دیا کیا وہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ آنے والی نسلیں آزادی کے حقیقی ثمرات سے مستفید ہو سکیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں