ساہیوال، سعودیہ پلٹ شہری کو لوٹنے والے 2 شخص گرفتار

ساہیوال(این این آئی) پولیس بہادر شاہ نے موبائل پر بینک اکاؤنٹ کا کوڈ پن لے کر سعودی عرب پلٹ کو8لاکھ73ہزار روپے کی نقدی سے محروم کر نے والے تین فراڈیوں کو عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔واقعات کے مطابق سعودی عرب پلٹ مشتاق احمد کو طارق نے بتایا کہ اسکے اکاؤنٹ سے رقم کسی نے نکلوالی ہے اس لئے پن کوڈ دو تا کہ چیکنگ کی جائے جس پر ملزم طارق ،اسکے دو ساتھیوں نے پن کوڈ لیکر موبائل سے مشتاق احمد کے یونائیٹیڈبینک مڈھالی کی برانچ سے اپنے اکاؤنٹ بینک آف پنجاب میں ملزموں نے15جنوری اور 22جنوری کو دو مر تبہ رقوم ٹرانسفر کیں ۔
جب مشتاق احمد بینک گیا تو اکاؤنٹ سے 8لاکھ73ہزار روپے ملزم ٹرانسفر کر چکے تھے۔جب مشتاق احمد پولیس بہادر شاہ کے پاس مقدمہ درج کرانے گیا تو پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا ۔عدالت کے حکم پر پولیس بہادر شاہ نے سات ماہ کی تاخیر کے بعد مقدمہ درج کر کے تینوں فراڈیوں کوگرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں