مجید امجد پارک ساہیوال زبوں حالی کا شکار

ساہیوال(بیورورپورٹ)مجید امجد پارک کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل ‘شہریوںنے جانور باندھ کر قبضہ کرلیا ‘انتظامیہ نے بھی آنکھیں بند کرلیں‘شہریوںکا شدید احتجاج‘ متعلقہ انتظامیہ سے بھی فوری نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق برصغیر کے نامور مرحوم شاعر مجید امجد کے نام سے منسوب مجید امجد پارک بدحالی کاشکار ہے پارک میں کوڑے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور شہریوںنے پارک میں جانور باندھ کر قبضہ کرلیاہے ۔ بدبو کے باعث شہریوںنے پارک میں سیرو تفریح بھی بندکردی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نوٹس نہیں لے رہی۔ شہریوںنے بتایاہے کہ پارک میں جہاں شہری کوڑا پھینکتے ہیں وہاں سرکاری خاکروب بھی لوگوںکے گھروںسے کوڑا اٹھا کر پارک میں پھینکتے ہیں اور شہریوںنے متعدد بار انتظامیہ کو توجہ دلائی ہے لیکن کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیا جبکہ صحافیوںنے بھی کئی بار پارک میں کوڑا کرکٹ اور جانور باندھنے کی نشاندہی کی ہے ۔ شہریوںنے ڈپٹی کمشنر اورسٹی میئر سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں