تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں

پشاور(ایس این این) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے ہیٹ ویو کے باعث صوبے میں موسم گرما کی تعطیلات توسیع کردی۔گرمی کی لہرمیں اضافے کے باعث محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے میٹرک تک کے طلبا و طلبات کی موسم گرما کی چھٹیوں میں توسیع کا اعلامیہ جاری کر دیا۔




محکمہ تعلیم نے موسم گرما کی تعطیلات میں31اگست تک توسیع کی ہے، اعلامیے کے مطابق 31 اگست تک تمام سکول بند رہیں گے۔
حکام کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر چل رہی ہے جس کے لئے ضروری ہے تعطیلات میں مزید 15 دنوں کی توسیع کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں