ساہیوال، اغوا کی جانے والی15سالہ لڑ کی کی لاش بر آمد

ساہیوال(این این آئی) مزدور پلی ساہیوال سے پراسرار طور پر اغوا کی جانے والی15سالہ لڑ کی اقراء کی لاش بر آمد کرلی گئی، نامعلوم ملزموں نے نشہ آور چیز پلا کر ہوس کا نشانہ بنایا ۔لاش ایک کھوکھاسے برآمد. تفصیلات کے مطابق خانہ بدوش جھگیاں فتح شیر کالونی سے محمد علی اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ گز شتہ روز قبرستان قبروں پر گئے تو راستہ میں اقراء کو اغوا کر لیا گیا جسے ورثاء تلاش کر تے رہے ۔جو بدھ کو مزدور پلی کے قریب کھو کھا سے مردہ پائی گئی۔پولیس فتح شیر نے لاش سول ہسپتال ساہیوال سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی اور مقتولہ کے والد محمد علی کی مد عیت میں مقدمہ درج کر لیا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اقراء کو نشہ آور چیز دے کر بے ہوشی کے بعد ملزمان ہوس کا نشانہ بناتے رہے اور جب اسکی حالت خراب ہو گئی تو مزدور پلی کھو کھا کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔تاہم ابھی تک پولیس درندہ صفت ملزموں کو گرفتار نہیں کر سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں