ساہیوال، جہاز گراؤنڈ اور گرد و نواح میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ





ساہیوال (ایس این این) جہاز گراؤنڈ ، راج پورہ اور شہر کے مضافاتی علاقوں میں بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ. جہاز گراؤنڈ میں لائن سپرنٹنڈنٹ نے بغیر اعلان کروائے مرمتی کام کے لیے 5 گھنٹے بجلی بند رکھی. شہری پینے کے پانی کو ترس گئے. ذرائع کے مطابق جہاز گراؤنڈ ، محلہ راج پورہ اور شہر کے دیگر علاقوں میں آئے روز غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ معمول بن کر رہ گئی ہے. شدید گرمی میں بچے بے حال ہو جاتے ہیں جب کہ اعلان کے بغیر بجلی کی بندش سے شہری پانی بھی ذخیرہ نہیں کر پاتے جس کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے. ساہیوال شہر اور گرد و نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس سے لوگ رات کو سو نہیں سکتے بعض اوقات لوگوں کے گھروں میں پینے تک کا پانی نہیں ہو تا جس سے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔نماز کے اوقات میں بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے.محرم کی چھٹیوں کے بعد سکولز و دفاتر کا پہلا دن ہونے کے باوجود آج صبح چھے بجے بجلی بند کر دی گئی جس سے بچوں کو یونیفارم استری نہ ہونے کی وجہ سے چھٹی کرنی پڑی. دوسری جانب سکولز میں بجلی نہ ہونے کے باعث سکول آنے والے طلبا بھی گرمی سے تڑپتے رہے. عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔



اپنا تبصرہ بھیجیں