ساہیوال(این این آئی) ساہیوال پولیس تھانہ سٹی نے ٹینکی چوک سے ایک32سالہ نوجوان کی لاش بر آمد کر لی ہے اور پوسٹ مارٹم کیلئے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دی ہے۔متوفی کے ورثاء کا سراغ نہیں چل سکا اور نہ ہی موت کی وجہ معلوم ہو سکی ہے ۔پولیس تھانہ سٹی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
