چیچہ وطنی، صحابہ کی شان میں گستاخی کرنے والا گرفتار

ساہیوال(این این آئی) سوشل میڈیا پر حضرت عمر فاروقؓ کے خلاف پوسٹ لگانے والا ایک شر پسند وقاص عرف گلو قریشی دہشت گر دی ایکٹ کے تحت گرفتارکرلیا گیا۔واقعات کے مطابق پیلس چوک چیچہ وطنی میں محمد احمد ناصرنے امیرا لمومنین حضرت عمر فاروقؓ کی یوم شہادت یکم محرم کی سوشل میڈیا پر پوسٹ لگائی رکھی تھی کہ اس پوسٹ کے نیچے شر پسند وقاص عرف گلو قریشی نے فیک اکائونٹ سے نازیبا الفاظ تحریر کئے اور شر پسندی کا مر تکب پایا گیا ۔جس پر پولیس تھانہ سٹی چیچہ وطنی حر کت میں آگئی اور توہین صحابہ کے الزام میں 298۔اے ت پ اور 7انسداد دہشت گرد ی ایکٹ کے تحت مقدمہ جواد وسیم سب انسپکٹر کی مد عیت میںدرج کر کے شر پسند کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں