ساہیوال(ایس این این) ساہیوال کے نواحی چک114۔سیون آر میں آٹھویں جماعت کی طالبہ (ز) سے اجتماعی زیادتی کے معاملہ میں دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔واقعات کے مطابق محمد حنیف کی کمسن بیٹی آٹھویں جماعت کی طالبہ (ز) 14سالہ کو اسکے گھرسے 26جولائی کو ایک خاتون سونیا گھر سے باہر لائی تو غلام ،خالد اور نواز زبر دستی اغوا کر کے کار میں لے گئے اور جسم فروشی کا دھندا کرنے والوں کے ہاتھ فروخت کر دیا۔جس پر پولیس صدر نے محمد حنیف کی مد عیت میں مقدمہ 376 ت پ درج کر کے ملزموں خالد اور غلام کو گرفتار کر لیا اور لڑکی (ز) کو بازیاب کرا لیا تو ملزموں نے اجتماعی زیادتی کا اعتراف کر لیا۔
