اراضی ریکاڑد سنٹر میں عملہ کی کمی، سائلین خوار

ساہیوال(بیورورپورٹ)اراضی ریکارڈ سنٹر میں سٹاف کی کمی سے سائلین خوا ر‘ ٹوکن حاصل کرنے کیلئے لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں‘وراثتی انتقال ‘فرد کے اجراء اور درستگی نا م کیلئے عملہ کی کمی سے شہری پریشان ‘عوامی وسماجی حلقوںکا وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق اراضی ریکارڈ سنٹر میںٹوکن کے اجراء کیلئے صرف ایک ملاز م ہے اور سنٹر میں روزانہ آنیوالے افراد کی تعداد تقریباً 1ہزار ہے جس کی وجہ سے دوردراز سے آنیوالے بزرگ ‘مردو خوا تین صبح سے لیکر شام تک خوار ہوتے رہتے ہیں۔ شہریوں کاکہناہے کہ ضلع ساہیوال میں دیگر شہروں کی نسبت زیادہ چکوک ہیں جن کی تعداد تقریباً180/185 کے لگ بھگ ہے اور اراضی سنٹر میں کمپیوٹر آپریٹرکا سٹاف صرف10/12افراد پر مشتمل ہے جو کم ہے انہوںنے کہاکہ اراضی سنٹر کے آغاز کے وقت یہاں21/22کمپیوٹر آپریٹر تھے جس کی وجہ سے شہریوں کوسہولت تھی جو بعدازاں دیگر شہروں میںتبدیل کردیئے گئے لیکن اب ساہیوال میں عملہ کی کمی کی وجہ سے وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں اور وہ شدید گرمی میںلائنوں میں لگنے پر مجبور ہیں اور ان کاکوئی پرسان حال نہیں ۔مختلف عوامی وسماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اورکمشنر ساہیوال سے اراضی سنٹر میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں