ساہیوال(ایس این این) جوہر ٹاؤن میں روٹھی بیوی نبیلہ کو چھریاں مار کر شدید زخمی کر دیا گیا نبیلہ کو شدید زخمی حالت میں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال دا خل کرا دیا گیا جہاں نبیلہ کی حالت نازک ہے خاوند کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ نبیلہ اور اسکے خاوند مہندی خان اعوان کے درمیان چھوٹی چھوٹی باتوں پر اکثر جھگڑا رہتا تھا اور خاوند تشدد کرتا تھا خاوند مہندی خان اعوان کے تشددسے تنگ آکر نبیلہ اپنے بھائی مقصود احمد کے گھر آگئی ملزم نے گھر آکر نبیلہ کو چھری کے پے در پے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔پولیس غلہ منڈی نے نبیلہ کے بھائی مقصود احمد کی مد عیت میں مقدمہ324 اور 337۔ایف ون ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔
