ساہیوال(ایس این این) ڈسٹر کٹ ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال نے سی ای او ایجوکیشن کی مبینہ کر پشن کے بارے میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کو خط لکھنے کی بنا پر محکمہ تعلیم کے آٹھ کلرکوں کو معطل کر دیا ہے اور محکمانہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔معطل کئے جانے والے کلرکوں میں محمد انور سینئر اسسٹنٹ ،مشتاق احمد،فرقان زاہد،محمد صفدر،عاطف اقبال ،محمد حذیف،ساجد علی شاہ اور طارق حیات شامل ہیں ۔ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے9اپریل کو ڈسٹر کٹ ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال ڈاکٹر محمد ارشد کے خلاف ائر کولروں،فر نیچر کی خریداری ،میڈیکل کٹس کی خریداری اور کلاس فور کی بھر تیوں میں کروڑوں روپے کے گھپلوں کی انکوئری کے بعد سی ای او ڈاکٹر محمد ارشد کو فوری طور عہدے سے ہٹانے کی سیکرٹری ایجوکیشن سکولز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو812صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ ارسال کی تھی جس کے بعد سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی نے کلرکوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں شروع کردی ہیں اور کلرکوں کی معطلی اسی سلسلہ کی کڑی ہے.
