بوریوالہ پنجاب کا 37 واں ضلع ، ساہیوال ڈویژن میں شامل

بورے والا(نامہ نگار)وہاڑی کی تحصیل بوریوالہ کو پنجاب کا 37 واں ضلعے کا درجہ دینے کا فیصلہ. پنجاب حکومت نے ڈی سی وہاڑی اور کمشنر ملتان ڈویژن کو فیبلٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں. بوریوالہ کو جلد ہی ضلع کا درجہ دے دیا جائے گا. اس طرح پنجاب کے اضلاع کی تعداد 37 ہو جائے گی. ذرائع کے مطابق بوریوالہ کو ضلع بنانے کا کام سابق وزیر اعظم عمران خان سے ایڈوائزر ٹو چیف آرگنائزر پی ٹی آئی و سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ اور سینئر نائب صدر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب عائشہ نذیر جٹ کی ون ٹو ون تفصیلی ملاقات کے بعد شروع کیا گیا تھا. اب بورے والا کو ضلع بنانے کے فیصلے کو حتمی شکل دی جارہی ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع بوریوالہ کو ساہیوال ڈویژں میں شامل کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں