ساہیوال، کچی پکی روڈ‌پر حادثہ، بیوپاری جاں بحق

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال اولڈ ہڑ پہ روڈ پر چک103-104۔سیون آر کے قریب موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ میں ٹکر کے نتیجہ میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کا بیو پاری محمد منشاء جاں بحق۔ بیٹی اور نواسی شدید زخمی۔ واقعات کے مطابق چک762 ۔گ ب ٹوبہ ٹیک سنگھ کے بیو پاری محمد منشاء موٹر سائیکل پر اپنی بیٹی نازیہ اور کمسن نواسی آمنہ کے ہمراہ رشتہ داروں سے ملنے ہڑ پہ جارہے تھے کہ تیز رفتار کیری ڈبہ نمبر5307۔ایل ای ای نے ٹکر ماری۔جس سے تینوں سوار دور جا گرے ۔جس کے نتیجہ میں تینوں زخمیوں کو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا جہاں محمد منشاء دم توڑ گیا ۔نازیہ اور آمنہ کی حالت نازک ہے۔پولیس ہڑ پہ نے مقدمہ 337,322۔جی،427 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ڈرائیور ساجد کاٹھیا حادثہ کے بعد گاڑی سمیت فرار ہوگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں