ساہیوال،صدر بازار کا دکاندار ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

ساہیوال(ایس این این) نواحی چک78۔فائیو آر کے قریب ڈاکوؤں نے صدر بازار ساہیوال کے گارمنٹس دوکاندار محمد عاطف کو گولی مار دی۔مقتول، اسکے بھائی محمد آصف ،راہگیروں شاہد عمر ،محمد شکیل سے نقدی گیارہ ہزار500روپے،موٹرسائیکل اپلائیڈ فار اور تین موبائل چھین کر فرار ۔واقعات کے مطابق چک78۔فائیو آر کے رہائشی دوکاندار محمد آصف ا ور انکے بھائی محمد عاطف اپنی موٹر سائیکل پر رات سوا نو بجے ساہیوال شہر سے واپس اپنے گھر جا رتھے کہ ڈاکوؤں نے ناکہ لگا رکھا تھا اور ناکہ پر داکوؤں نے راہگیروں محمد آصف سے نقدی،موبائل ،موٹر سائیکل چھین لیے ۔محمد عاطف شور نے شور مچایا تو ڈاکوؤں نے عاطف کے منہ میں گولی مچلا دی جس سے و ہ مو قع پر جاں بحق ہو گیا۔بر وقت پولیس کو15پر کال کی تاہم ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس فتح شیر نے مقتول کے بھائی محمد آصف کی مد عیت میں مقدمہ 392,302 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک ڈاکوگرفتار نہیں ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں