ساہیوال، جہاز گراؤنڈ کے جوڑے نے محبت میں ناکامی پر خودکشی کر لی

ساہیوالایس این این) جہاز گراؤنڈ میں پسند کی شادی میں ناکامی پر جوڑے نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی. محبوبہ جاں بحق نوجوان کی ہسپتال میں حالت نازک ہے۔واقعات کے مطابق 25سالہ شادی شدہ خاتون مافیا پروین اور پڑوسی نوجوان حسین عرفان کے مابین ناجائز تعلقات پیدا ہو گئے. دونوں ایک دوسرے سے محبت کر تے تھے .خاتون جو مبینہ طور پر 5 بچوں کی ماں بتائی جاتی ہے، اپنے شوہر سے طلاق لے کر حسین سے شادی کرنا چاہتی تھی مگر اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا.آج دونوں نے آج مقررہ مقام پر ملاقات کی اور گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں