ساہیوال، کامسیٹس یونیورسٹی کی طالبہ سے گینگ ریپ کا انکشاف

ساہیوال(ایس این این) پولیس غلہ منڈی نے کامسیٹس یونیورسٹی ہاسٹل جانے والی طالبہ عائشہ صدیقہ کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا جس میں طالبہ نے الزام لگایا کہ ملزم اکرام شاہ اور اسکا ساتھی اغوا کے بعد گینگ ریپ کے مر تکب ہوئے اور وہ اب اپنے والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہے اور ملزموں نے اسے زبر دستی اغوا کیا تھا۔پولیس غلہ منڈی نے طالبہ عائشہ صدیقہ کے اغوا کا 9جون کو مقدمہ درج کیا تھا اور گز شتہ ورز پولیس طالبہ کو اسلام آباد سے بر آمد کرکے لائی تھی پولیس نے ملزم اکرام شاہ کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں