ساہیوال(بیورورپورٹ)پنجگور میں شہید ہونے والے فوجی جوان مقصود احمد بھٹی نواحی گائوں 38/E-B کے قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خا ک کردیاگیا۔ نما ز جنازہ میں بریگیڈئر محمد عمران ودیگر عسکری افسران ‘ سماجی سیاسی حلقوں کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ اس موقع پر شہید کو فوجی اعزاز کیساتھ سلامی دی گئی۔ شہید کے ورثاء میں ایک بیوہ ‘ ایک بیٹی اور دوبیٹے شامل ہیں۔ یادرہے پنجگور میں دہشتگردوں نے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں کرنل عامر سمیت 6 جوان شہید ہوئے تھے۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments