ساہیوال، کامسیٹس یونیورسٹی کی طالبہ اغواء

ساہیوال(آن لائن) کامسیٹس یونیورسٹی سے بی ایس کمیسٹری کی طالبہ کو اغوا کر لیا گیا مقدمہ درج طالبہ بازیاب نہ ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق چک4۔چودہ ایل کے زمیندار علی نواز کی17سالہ بیٹی عائشہ کامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال میں بی ایس کمیسٹری کی تعلیم حاصل کر رہی ہے کہ ہاسٹل جاتے ہوئے نامعلوم ملزم زبر دستی کار میں ڈال کر فرار ہو گئے۔پولیس غلہ منڈی نے طالبہ کے باپ علی نواز کی مد عیت میں مقدمہ 365۔بی ت پ درج کر لیا ہے ۔ طالبہ کے باپ نے ایف آئی آر میں الزام لگایاہے کہ جب بچی کو اسکے موبائل فون پر ٹیلی فون کیا تو نا معلوم شخص نے کہا کہ طالبہ کا پیچھا نہ کرنا ورنہ بچی کی لاش ملے گی۔ تاہم پولیس غلہ منڈی کے اے ایس آئی محمد خالد ایک ٹیم کے ہمراہ تفتیش کر رہے ہیں اور ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے طالبہ ابھی تک بازیاب نہیں ہو سکی

اپنا تبصرہ بھیجیں