چیچہ وطنی، سرکاری ہسپتال سے 2 لاکھ کی ادویات چوری

ساہیوال( آن لائن) تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی سر کاری سٹور سے دو لاکھ روپے مالیت کی ادویات کی چوری تین گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نی23مئی کو ساہیوال ،اوکاڑہ،چیچہ وطنی کے ہسپتالوں کا دورہ کرنا تھا جس پر سٹور چیچہ وطنی پر تعینات تین خواتین فارمیسی نائب مینجرز نے ریکارڈ کے مطابق ادویات پوری کر کے سٹور میں محفوظ کر لیں لیکن فارمیسی مینجر عمیر جیلانی کے کارندوں ڈسپنسر کلاس کے دو سٹوڈنٹ بلال اشرف اور عمر فاروق نے میڈیکل ریپ محمد عثمان کے ذریعے ادویات کی چوری کی اورا دویات چک86۔بارہ ایل کے پرائیویٹ میڈیکل سٹور پر دو لاکھ روپے میں فروخت کر دیں اور دو لاکھ روپے رقم بندر بانٹ بھی کر لی۔جب ڈپٹی فارمیسی خواتین مینجروں نے میڈیکل سپر ٹنڈنٹ کو اس چوری سے آگاہ کیا تو میڈیکل سپر ٹنڈنٹ ڈاکٹر کاظم حیات نے سخت ایکشن لیا اور ڈاکٹر محمد کاظم حیات کی مد عیت میں پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ بلال ا شرف،عمر فاروق اور محمد عثمان کے خلاف درج کر کے تینوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس تھانہ سٹی چیچہ وطنی ابھی تک مکمل ریکوری کر نے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ جبکہ تینوں ملزموں کو با اثر افراد کے ایماں پر جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔جبکہ سٹور فارمیسی مینجر چیچہ وطنی تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال چیف ایگزیکٹو اتھارٹی ڈاکٹر مشتاق سپرا کے حکم پر5 کروڑ روپے کی سرکاری ادویات کی خر یداری کے لئی6ماہ سے ساہیوال میں ڈیوٹی دے رہا ہے اور کمائو پتر کو واپس نہیں بھیجا گیا۔جس کی وجہ سے چوری کی واردات ہوئی شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ساہیوال ڈاکٹر مشتاق سپرا اور سٹور مینجرعمیر جیلانی کو معطل کر کے ادویات کی خریداری میں گھپلوں کی بھی تحقیقات کرائی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں