ساہیوال(ایس این این) دوکمسن لڑکیوں کو زبر دستی اغوا کر لیا گیا چک68۔فور آر سے ایک محنت کش قاسم کی16سالہ بیٹی کلثوم کو زمان چدھڑ،محمد یوسف اور انکے دو نامعلوم ساتھی زبر دستی اغوا کر کے کار میں ڈال کر فرار ہو گئے۔چک109۔بارہ ایل سے ایک بیوہ عورت زینب بی بی کی 13سالہ نواسی مائدہ راشد کو رانجھو اور رجب بلا گھر سے زبر دستی پستول دکھا کر اغوا کر کے لے گئے۔پولیس نور شاہ اور صدر نے دو مقدمات 365۔بی اور363 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے اور نہ ہی لرکیاں بازیاب ہو سکی ہیں۔
