ساہیوال(ایس این این) پولیس ہڑ پہ کی حراست میں پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے نوجوان بابر علی کے قتل کا مقدمہ تھانہ ہڑ پہ کے ایس ایچ او ذیشان اکرم ،اے ایس آئی شکیل احمد ،محرر اور ایک کانسٹیبل سمیت چار پولیس ملازمین کے خلاف درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر مقتول کے باپ ڈھولر کی طرف سے درج کی گئی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ 10جون کو نور کے کاٹھیا گائوں سے جب وہ باپ بیٹاہڑ پہ شہر جا رہے تھے تو پولیس نے ناکہ پر گرفتار کر لیا اور بابر علی کو نامعلوم مقام پر پولیس لے گئی اور تشدد کا نشانہ بنایا اور آج10بجے رورل ہیلتھ سینٹر ہڑ پہ میں بابر علی کی لاش پائی گئی۔پولیس ہڑ پہ نے ڈھولر کی مد عیت میں مقدمہ302اور34 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔تاہم ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔
