ساہیوال(ایس این این) پولیس فرید ٹاؤن نے لیڈی ڈاکٹر زینب فیض وڑائچ کے اغوا کا معمہ حل کر لیا ہے پولیس کے ذرائع نے ہفتہ کو انکشاف کیا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر زینب فیض 2جون کو پی آئی اے کی203فلائٹ سے 4بج کر50منٹ پر لاہور سے دوبئی چلی گئی ہے اور وہ اپنی آزاد مر ضی سے گئی ہے تاہم پولیس فرید ٹاؤن نے لیڈی ڈاکٹر کی بازیابی کیلئے انٹر پول سے رابطہ قائم کر لیا ہے اور پولیس کی ٹیم لیڈی ڈاکٹر کی بازیابی کے لئے جلد دوبئی جائے گی۔
جبکہ لیڈی ڈاکٹر کے پولیس آفیسر باپ نے9جون کو سول ہسپتال ساہیوال سے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔تاہم پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
