ساہیوال(بیورورپورٹ)چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں شہری 7موٹرسائیکلوں،نقدی وموبائل فون سے محروم ہوگئے۔جہازگراؤنڈ میں محمدنعمان طارق کی موٹرسائیکل گھرکے باہر سے نصیروغیرہ دوملزموں نے چوری کرلی۔ضلع کچہری کے باہر سے مطیع الرحمن کا موٹرسائیکل نامعلوم،فیصل بینک کے باہر سے عبدالرحمن کاموٹرسائیکل،گول چکرمسجد کے باہر سے محمداعجاز،غلہ منڈی ڈاکٹرکے کلینک کے باہرسے محمدصہیب اسلم کا موٹرسائیکل ،سرکی بازارسے عباس علی کاموٹرسائیکل ،محلہ نورپارک سے اللہ دتہ کاموٹرسائیکل اورہڑپہ اسٹیشن سے آصف کاموٹرسائیکل نامعلوم ملزموں نے چوری کرلیا۔دیگروارداتوں میں یاسرعباس ہمشیرہ سے ملنے جارہاتھاکہ چک نمبر114/9ایل کے قریب دونامعلوم ملزموں نے زبردستی روک لیااوراسلحہ کے زور پر نقدی 84900روپے اوردوعددموبائل فون 29800روپے چھین لئے۔چک نمبر82/5ٰٓایل کے قریب محمدزاہدمنظورسے تین نامعلوم ملزموں نے زبردستی روک کر نقدی لوٹ لی،بوٹی پال 99/6آرکے قریب سلامت علی سے دونامعلوم ملزموں نے نقدی اورموبائل فون چھین لیا،98/6آرمیںصداقت علی کے گھرسے نامعلوم ملزم نقدی ،کمپیوٹراورلیپ ٹاپ لیکرفرارہوگئے۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔
