ساہیوال(بیورورپورٹ)کپڑے استری نہ کرنے پر نوجوان لڑکی کو گولیوں سے بھون دیاگیا،نواحی گاؤں82/5ایل میں غلام قاسم نے جواں سال بہن تانیہ کوکپڑے استری کرنے کاکہاجس نے انکارکردیا،بہن بھائی میں تلخ کلامی ہوگئی جوماں اورچچانے دور کروادی۔دونوں کے درمیان پھررات گئے کسی بات پر جھگڑاہوگیا۔غلام قاسم نے مشتعل ہوکرگن سے تانیہ پرسیدھی فائرنگ شروع کردی ۔تانیہ پیشانی پر گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئی اورقاسم اسلحہ سے موقع سے فرارہوگیا۔پولیس نے والدہ پروین بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
