ساہیوال، سیوریج لائن کی کھدائی کے دوران مزدور جاں بحق

ساہیوال(بیورورپورٹ )ریلوے روڈ پر سیوریج لائن کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گر نے سے ایک مزدورموقع پر جاں بحق ، تودہ گرنے سے تین مزدور مٹی تلے دب گئے، مٹی کے تودے تلے دبنے سے ایک مزدور طاہر عباس نامی موقع پرجان بحق ہوگیا 2 زندہ نکال لیاگیا۔زخمیوںکو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال نے ریلوے روڈ پر سیوریج لائن کے لئے کھدائی کے دوران حادثہ میں ایک مزدور کے جانبحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے حادثے کی جگہ کا دورہ کیا اور ہدایت کی کہ زخمی مزدوروں کو بہترین علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ٹھیکیدار کام کے دوران حفاظتی اقدامات ضرور اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال نے سٹی امپرومنٹ پروگرام کے جاری تمام کاموں کی نگرانی سخت کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں