چیچہ وطنی، نجی کالج کے استاد اور شاعر کاشف حنیف لٹ گئے

چیچہ وطنی(ایس این این) چیچہ وطنی بائی پاس پر واقع نجی کالج کے استاد کو چھٹی کے بعد کار سواروں نے لوٹ لیا. ذرائع کے مطابق آج دوپہر چھٹی کے وقت معروف شاعر اور نجی کالج کے استاد کاشف حنیف کالج کے باہر کھڑے تھے کہ سفید کار میں سوار کار سواروں نے انھیں کار میں بٹھا لیا. کسووال کے قریب ان سے موبائل اور رقم چھین کر کار سوار انھیں باندھ کر سڑک کنارے پھینک گئے. تھانہ کسوووال نے نامعلوم کارسواروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں