ساہیوال، 16 سالہ گھریلو ملازمہ سے گینگ ریپ

ساہیوال(این این آئی) نواحی چک93۔سکس آر میں گھروں میں کام کر نے والی ملازمہ کی 16سالہ بھتیجی سے تین افراد کا گینگ ریپ ویڈیو فلم بنا کر بلیک میل کر تے رہے مقدمہ درج دو گرفتار۔تفصیلات کے مطابق اسی چک کے رشید احمد کی بھتیجی اپنی چچی کبریٰ کے ہمراہ گھروں میں کام کر نے جاتی تھیں کہ ارسلان ماچھی،حیدر علی ماچھی اور شمعون مسیح نے پستول دکھا کر اسکی بھتیجی آئمہ سے باری باری گینگ ریپ کیا اور پھر لڑ کی کی بر ہنہ ویڈیو بنا لی اورسو شل میڈیا پر وائرل کر نے کی دھمکی دے کر خاموش رہنے پر مجبور کیا لیکن متا ثرہ لڑ کی نے چچا پر راز فاش کردیا اور اپنی جان کے خطرہ سے آگاہ کیا ۔پولیس نے چچا رشید کی مد عیت میں پولیس تھانہ فرید ٹاؤن نے مقدمہ 376 ت پ درج کر کے دو ملزموں ارسلان ماچھی اور شمعون مسیح کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں