ساہیوال، جہاز گراؤنڈ، سرکاری پانی کی ٹینکی سے عورت کی لاش برآمد

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال کے علاقہ جہاز گراؤنڈ میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول سے ملحقہ نیازی پارک کی واٹر سپلائی ٹینکی سے 30 سالہ لڑکی کی لاش برآمد. علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا. واقعات کے مطابق آج صبح بلدیہ عملہ صفائی مہم کے دوران واٹر ٹینکی کی صفائی کے لیے پہنچا تو ٹینکی میں ایک 30 سالہ نامعلوم عورت کی لاش تیر رہی تھی. بلدیہ عملے نے فوری طور پر پولیس اور ریسکیو 1122 کو اطلاع دی جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو عملے کی مدد سے 150 فٹ اونچی ٹینکی سے عورت کی لاش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھیج دیا گیا. لاش برآمدگی کی خبر ملتے ہی عوام میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی. ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ لاش کتنی پرانی تھی اور کتنے دن سے ٹینکی میں موجود تھی. ایس ایچ او تھانہ سٹی کے مطابق واقعہ خود کشی کا معلوم ہوتا ہے تاہم اس پر حتمی رائے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی قائم کی جاسکتی ہے. فی الحال عورت کی شناخت نہیں‌ہو سکی.

اپنا تبصرہ بھیجیں