ساہیوال، راوی کنارے زمیندار قتل

ساہیوال(ایس این این) نواحی گاؤں نورن سنپال میں ایک زمیندار اشفاق احمد کو گولی مار کر لاش دریائے راوی میں پھینکنے سے قبل دیہاتیوں کے شور پر ملزم لاش چھوڑ کر فرار ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ اشفاق احمد کو بے ہوشی کی دوا سونگھا کر دریائے راوی میں پھینکنے کے لئے اسکے دو نامعلوم مخالف لے جا رہے تھے کہ دیہاتیوں نے دیکھ لیا تو ملزم پسٹل سے گولی مار کرہلاک کر نے کے بعد لاش پھینک کر فرار ہو گئے۔پولیس ہڑ پہ نے مو قع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں