ساہیوال، بیشتر فلٹریشن پلانٹس خراب، شہری پانی کی تلاش میں خوار

ساہیوال(ایس این این) ضلع ساہیوال میں واٹر فلٹریشن پلانٹس میں سے بیشتر خراب. فتح شیر کالونی کا فلٹریشن خراب ہونے سے شہری پانی کے حصول کے لیے مارے مارے پھرنے لگے. جہاز گراؤنڈ کے فلٹریشن پلانٹ سے چور ٹونٹیاں چرا کر لے گئے جس سے پانی کی فراہمی بند ہو گئی. ایک طرف ضلعی انتظامیہ نے گرمی کی شدت کے پیش نظر پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں تو دوسری جانب سرکاری فلٹریشن پلانٹس خراب پڑے ہیں. کئی جگہ تو سالہا سال سے فلٹر بھی تبدیل نہیں کیے گئے جس سے عوام صاف پانی کی سہولت سے محروم ہو چکے ہیں.عوام نے کمشنر ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں