ساہیوال، بھائی نے سسرال سے روٹھ کر آئی بہن کو قتل کر دیا

ساہیوال(این این آئی) نواحی گائوں بونگہ بہاول میں ایک30سالہ شادی شدہ لڑ کی نجمہ عنبرین کو خاوند سے روٹھ کر میکے آنے کی رنجش پر بھائی نے گولی مار دی خاتون جاں بحق ۔ملزم گرفتار۔واقعات کے مطابق محمد علی کی بیٹی نجمہ عنبرین کی شادی شوکت علی سے ہوئی لیکن میاں بیوی میں ناچاقی ہو گئی اور نجمہ عنبرین روٹھ کر میکے آگئی ۔جس پر اسکے بھائی ضیاء الرحمن نے بہن کو خاوند سے جھگڑ ا کر کے گھر آنے پر قصور وار قرار دیا اور نجمہ عنبرین کو خاوندکے گھر جانے ضد کی تو بھائی بہن میں ٹھن گئی اور نجمہ عنبرین نے اپنے خاوند کے گھر جانے سے صاف انکار کر دیا جس پر طیش میں آکر ضیاء الرحمن نے بہن کو کاربین سے گولی مار دی . نجمہ عنبرین کو بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال لایا گیا جہاں ایمر جنسی میں دم توڑ گئی۔پولیس بہادر شاہ نے مقتولہ کی ماں فیضاں کی رپورٹ پر مقدمہ324,302ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں