ساہیوال، نیوچوہدری قاتل بس سروس نے ایک اور طالب علم کی جان لے لی

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال میں نیو چوہدری بس سروس نے آج پھر ایک طالب علم کی زندگی کاچراغ گُل کر دیا. عارف والا پل پر پنجاب کالج کے طالب علم کو تیز رفتار بس نے کچل ڈالا. تفصیل کے مطابق آج پنجاب کالج کے طالب علم کو تیزرفتار بس نے ٹائروں تلے کچل دیا جس سے طالب علم موقع پر جاں بحق ہو گیا. شہریوں کا کہنا ہے کہ نیو چہدری بس سروس کی اندھا دھند سروس نے بیشتر لوگوں کو موت کی نیند سلایا ہے اس کے باوجود یہ سروس جاری ہے اس قاتل سروس پر فوری پابندی عائد کی جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں