ساہیوال، محنت کش کی بیوی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

ساہیوال(این این آئی) ماڈل ٹاؤن میں ایک شادی شدہ خاتون صائمہ کو زبر دستی ہوس کا نشانہ دو مسلح افراد نے بنا ڈالا مقدمہ درج ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔واقعات کے مطابق ایک محنت کش شکیل احمد کی بیوی بازار سودا سلف خریدنے کے بعد گھرواپس شریف کالونی جا رہی تھی کہ عاقب اور عمران امجد نے زبر دستی گلی سے قابو کر لیا اور اسلحہ کے زور پر ہوس کا نشانہ بنایا اور ویڈیو فلم بنا کر خاموش رہنے کی دھمکی دی ۔صائمہ کے خاوند شکیل احمد کی مد عیت میں مقدمہ376 ت پ درج کر کے پولیس غلہ منڈی نے ایک ملزم عاقب کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں