ساہیوال، ٹک ٹاک بناتے ہوئے کار نہر میں گر گئی، 2 جاں بحق

ساہیوال(این این آئی) ساہیوال موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے کار نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں دو دوست جاں بحق ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹاک کے شوق نے ایک بار پھر دونوجوانوں کی جان لے لی ہے اور اس بار ٹک ٹاک کی ویڈیو بناتے ہوئے کار نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں دو دوست جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق کار میں سوار 6 دوست ٹک ٹاک کی ویڈیوز بنارہے تھے، کہ نہر لوئر باری دو آب کے اوپر کار کے سامنے موٹرسائیکل آگئی اور اسے بچاتے ہوئے کار نہر میں جاگری، جس کے نتیجے میں تمام دوست نہر میں ڈوب گئے، تاہم ایک مقامی نوجوان نے نوجوانوں کو بچانے کے لئے نہر میں چھلانگ لگادی اور 4 نوجوانوں کو بچالیا، جب کہ دو دوست زین اور یاسر ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں