ساہیوال، بیوٹی کریم بنانے والی فیکڑی میں آگ لگ گئی

ساہیوال(ایس این این) سمال انڈسٹریل سٹیٹ میں کاسمیٹکس کی فیکٹری میں آگ بھڑ ک اٹھنے سے کروڑوں کا مٹیریل جل گیا ۔ریسکیو1122کی چار فائر بر یگیڈ گاڑیوں کے علاوہ پاک پتن، اوکاڑہ اور دیگر شہروں سے منگوائی جانے والی ریسکیو گاڑیوں کی مدد سے 10گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے ۔آگ لگنے کے نتیجے میں تمام مشینری ،میٹریل ،ڈیزل وغیرہ،کیمیکل جل گئے کیمیکل اور ڈیزل کی وجہ سے فیکٹری کی آگ پھیلنے لگی تو درجنوں ملحقہ گھروں اور فیکٹریوں کو خالی کرا لیا گیا اور دھویں کے بادل ساہیوال شہر اور دیہی علاقوں تک پھیل کر چھا گئے اور شہرخوف و ہرا س کی فضا چھائی رہی۔فیکٹری مالک آصف اقبال فتح شیر کالونی ساہیوال کا رہنے والا ہے۔جس وقت فیکٹری کو آگ لگی اس وقت سیکیورٹی گارڈ مو قع پر موجود تھے اور وہ آگ کے شعلے دیکھ کر بھاگ کھڑے ہوئے اور آگ پھیلتی چلی گئی۔آگ صبح6بجے شروع ہوئی اور4بجے آگ پر مکمل طور پر 90 فیصد تک قابو پا لیا گیا۔تاہم متا ثرہ کمروں سے آگ کے اثرات مسلسل پائے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے اس آتش زدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔تاہم پولیس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آگ شارٹ سر کٹ کے سبب لگی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں