ساہیوال بار کے صدر کی نشاندہی پر جعلی وکیل گرفتار

ساہیوال(ایس این این) پولیس سول لائن نے ڈسٹر کٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر کی مد عیت میں ایک جعلی وکیل محمد شاہد رفیق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ڈسٹر کٹ بارا یسو سی ایشن ساہیوال کے صدر غلام نبی میلو کو اطلاع ملی کہ ایک فراڈیا اپنے آپ کو وکیل کی وردی پہن کر وکیل کا تعارف آفیسروں سے کرواتا ہے اور وکلاء کے نام پر بلیک میل کرتا ہے ۔جب جعلی وکیل محمد شاہد رفیق کی پنجاب بار کونسل سے تصدیق کی گئی تو بوگس نکلا۔جس پر پولیس سول لائن نے صدر غلام نبی میلو کی مد عیت میں مقدمہ420 ت پ جعلی وکیل محمد شاہد رفیق کے خلاف درج کر کے گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں