ساہیوال(آن لائن) گورنمنٹ گر لز ہائی سکول جہاز گراؤنڈ سکول کے گیٹ سے نویں جماعت کی طالبہ مر یم لیاقت کو کار سوار عظیم شہزاد،سلیمان،راؤ غلام مصطفیٰ، محمد زبیر،محمد عمر سمیت 6مسلح افراد نے زبر دستی اغوا کر لیا سکول بیگ سمیت کار میں ڈال کر فرار ہو گئے۔پولیس نے بر وقت کارروائی نہ کی اور سکول میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ورثاء کا تھانہ سٹی پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ایس ایچ او کو معطل کر نے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق جہاز گراؤنڈ کے حسنین اپنی ہمشیرہ طالبہ مر یم لیاقت کو سکول موٹر سائیکل پر چھوڑنے کیلئے آئے اور گیٹ پر اتارا تو کار میں سوار مسلح ملزمان جو پہلے سے انتظارمیں کھڑے تھے ملزموں نے طالبہ کو دبوچ لیا اور اسلحہ کے زور پرا غوا کر کے کار میں ڈال کر لے گئے۔پولیس کو بر وقت اطلاع دی گئی تو ایس ایچ او تھانہ سٹی نے برو قت کاروائی نہ کی جس کے بعد اعلیٰ حکام کی مداخلت پر پولیس تھانہ سٹی نے حسنین کی مد عیت میں مقدمہ 24گھنٹے کی تاخیر سی365۔بی ت پ اور پرووانشل ایکٹ کی دفعہ 5-3 کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکااور نہ ہی طالبہ بازیاب ہو سکی ہے۔
