ساہیوال، دو شادی شدہ عورتوں سے جنسی زیادتی

ساہیوال(این این آئی) یہاں دو شادی شدہ عورتوں سے جبرا زیادتی مقدمات درج ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔چک3۔دس ایل میں ایک شادی شدہ خاتون ثمینہ بی بی کو خیرات دلوانے کا جھانسہ دے کر پر ویز اپنے ہمراہ لے گیا اور پسٹل دکھا کر فصل مکئی میںلے جا کرزبر دستی زناء کاری کی ثمینہ بی بی کے شور پر دیہاتی آگئے تو پرویز فرار ہو گیا۔مہر آباد میں ایک شادی شدہ خاتون شمائلہ کے گھر دا خل ہو کر پسٹل دکھا کر محمد کاشف نے زبر دستی آبرو ریزی کی اس دوران محمد اسلم،حیدری اور اسلم گھر کے دروازے پر اسلحہ لہرائے پہرہ دیتے کھڑے رہے ۔پولیس ہڑپہ اور صدر نے دو مقدمات ثمینہ بی بی اور شمائلہ کی مد عیت میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔پولیس ہڑ پہ نے ملزم پرویز کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں