ساہیوال (بیورورپورٹ)رمضان المبارک میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا۔ گیس کی طویل بندش اور لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کاجینا محال کردیا۔سحری اور افطاری بنانا دشوارہو گیا، خواتین کی نئی حکومت کو بدعائیں. شہریوں نے وزیر اعظم سے فوری نوٹس لے کر سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیل کے شہربھر کے مختلف گنجان آبادعلاقوں میں سوئی گیس کی بندش سے سٹوڈنٹس،آفس ورکر،مزدور طبقہ اور دیگر شعبہ سے تعلق رکھنے والے شہری پریشان ہیں۔شہری مہنگی ایل پی جی گیس کے سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے .
