ساہیوال، تربوز کے بیوپاری کو گولی مار دی گئی

ساہیوال(این این آئی) نواحی چک187۔نو ایل میں ٹرک سوار بیو پاری علی اسدکو گو لی مار دی۔علی اسد کو بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا ہے جہاں حالت نازک ہے۔بتایا گیا ہے کہ بہاول شیر کا بھانجا علی اسد ایک ٹرک میں تر بوز لوڈ کر کے لاہور جا رہے تھے کہ چک187۔نو ایل ٹکر شاہ ریلوے پھاٹک کے موڑ پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مسلح افراد بر کت علی،فتح شیر،صلابت ،محمد اسلم اور جمال آگئے اور اندھا دھند فائرنگ کر کے علی اسد پر گو لیاں بر سا کر فرار ہو گئے۔پولیس ڈیرہ رحیم نے مقدمہ 148,324اور149 ت پ درج کر کے تین ملزموں بر کت علی ،محمد اسلم اور فتح شیر کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں