ساہیوال، فیڈ ملز کا ملازم 22 لاکھ روپے کی فیڈ لے کر فرار

ساہیوال(این این آئی) نواحی چک7۔گیارہ ایل سے ایم اے کے فیڈ ملز سی22لاکھ 14ہزار روپے مالیت کی فیڈ ایک اہل کار اختر علی ا ور اسکے تین ساتھی لے اڑے ۔ملزموں نے فیکٹری سے فیڈ کی بوریاں آرڈر کے بہانے ٹرکوں میں لوڈ کر کے لے گئے۔پولیس ہڑ پہ نے مینجر محمد اویس کی مد عیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔چک135۔نائن ایل سے ایک رکشہ ڈرائیور پپو خاں کا رکشہ نمبر 2135۔ایس ایل ایم مالیت ایک لاکھ90ہزار روپے اپنے گھر کے گیٹ پر کھڑا کیا تو نامعلوم ملزم لے اڑے۔پولیس غلہ منڈی نے پپو خان کی مد عیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں